• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭… کتابیں جوانی میں رہ نما، بڑھاپے میں تفریح اور تنہائی میں رفیق ہوتی ہیں۔

٭… اس دُنیا میں اتنی بلند دیواروں والے محلوں میں نہ رہو کہ جن میں تمہاری آواز گھٹ جائے۔

٭… خُوب صُورتی ہمیشہ پُرخلوص دل اور نرم زبان سے جھلکتی ہے۔

٭… اگر دُکھوں کا دریا عبور کرنا ہے، تو آنسوؤں کو جذب کرنا سیکھو۔

٭… اگر کسی کے دل میں اپنے لیے محبت پیدا کرنا چاہتے ہو، تو اُسے اس کے پورے نام سے پکارو۔

٭… بددُعا کبھی زبان سے نہیں دی جاتی، وہ آنسو جو پلکوں میں اٹکا رہ جاتا ہے، بہ ذاتِ خود ایک بد دُعا کی راہ گزر بن جاتا ہے۔ (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر)