• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل ہوگیا، اجلاس اب ساڑھے 6 کے بجائے رات 8 بجے ہوگا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے، سینیٹ کا  اجلاس پہلے دن 12 بجے اس کے بعد 3 بجے رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے تبدیل کرکے شام ساڑھے 6 بجے کیا گیا تھا جو اب 8 بجے ہوگا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا، جو اب رات ساڑھے نو بجے ہوگا، اس سے پہلے یہ اجلاس رات 7 بجے بلایا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت مسلسل تیسری مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید