• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل نوید اشرف کی نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ایڈمرل نوید اشرف--- فائل فوٹو
ایڈمرل نوید اشرف--- فائل فوٹو

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ نیدرلینڈز میں رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

نیول چیف نے کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی اور وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی۔

انہوں نے نیدرلینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اور وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ فوجی تعاون کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا بھی دورہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید