• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترامیم عوام سےچھپا کر کی جا رہی ہیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی ـــ فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی ـــ فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سےچھپا کر کی جا رہی ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری ختم کرنےکی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی اور جعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام جان چُکے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندر سے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیں گے، حقیقی آزادی تک عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید