پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کسی نئے مسودے کی بجائے اپنی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا کہا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کا مؤقف سننے کے بعد جواب دینے کی بات کی۔
بلاول بھٹو زرداری، محسن نقوی اور اسحاق ڈار کی فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سے مشترکہ ملاقات کی تھی، تینوں رہنماؤں کی ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوئی۔