• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کردیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا، تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہوسکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی میں ریجنل ٹیموں نے شرکت کرنا تھی اور مختلف ریجنز کے کھلاڑی اس کی تیاریوں میں مصروف تھے، تاہم اب تک حتمی ٹیمیں سامنے آئیں نہ شیڈول طے پایا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہو۔ اس سے قبل انڈر 19 ٹورنامنٹ بھی شروع ہونے کے بعد پہلے روز ہی روک دیا گیا تھا اور اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کےلیے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جنوری سے شیڈولڈ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید