• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیدھی نے کہا ’میرے قریب نہ آنا‘، وجے ورما کا اعتراف

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

مشہور اداکار وجے ورما نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے منفی کرداروں نے ان کی حقیقی زندگی میں لوگوں کی نظر میں ان کے بارے میں جو تاثر پیدا کیا اس نے انہیں پریشان کردیا ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب  کے گرینڈ لانچ کے دوران وجے نے بتایا کہ کس طرح خوبصورت لڑکیاں اور ان کی مائیں ان سے ڈرنے کا اعتراف کرتی ہیں، جو ان کے لیے غیر متوقع ہے۔

فلم ’پنک‘ سے ان کے منفی کرداروں کا آغاز ہوا اور انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ کردار، اگرچہ چھوٹا تھا، لوگوں پر اثر چھوڑ گیا۔

وجے نے سنیدھی چوہان کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’پنک‘ کی اسکریننگ کے بعد کچھ لوگ رو رہے تھے۔

ویجے نے کہا کہ ’اسکریننگ سے پہلے سب خوش تھے، لیکن اختتام تک کچھ لوگ رو رہے تھے اور کچھ وہاں سے جانے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے سنیدھی چوہان کو تسلی دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کہا ’’میرے قریب نہ آنا، مجھے تم سے ڈر لگ رہا ہے۔‘‘ میں حیران تھا اور سوچا کہ کیا ہو گیا؟ اس کے بعد ڈائریکٹر نے مجھے الگ لے جا کر کہا کہ ’’تم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔‘‘

وجے ورما کو فلم ’گلی بوائے‘ میں معین کے کردار سے شہرت ملی، جس کے بعد ’ڈارلنگز‘، ’شی‘ اور ’مرزاپور‘ جیسے پروجیکٹس میں انکے ولن کے کرداروں کو خوب پسند کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید