ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کا کہنا ہے کہ سینیٹر شکور خان اچکزئی 5 روز بعد منظرعام پر آگئے۔
جے یو آئی کے مطابق سینیٹر شکور خان اچکزئی کا قلعہ عبداللّٰہ میں جے یو آئی رہنماؤں سے رابطہ ہوا ہے۔
سینیٹر شکور خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، میں ذاتی معاملات کے سلسلے میں اسلام آباد سے باہر گیا ہوا تھا، سینیٹ اجلاس بلانے پر میں اجلاس میں شرکت کرنے پہنچ گیا ہوں۔
شکور خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے سلسلے میں پارٹی فیصلے کا پابند ہوں۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ شکور خان اچکزئی سے رابطے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاج ختم کردیا گیا۔