جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو کمزوریاں ہمیں نظر آئیں ہم نے ان کو نکال دیا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر ہے ہمیں ملک کی خدمت کرنی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے نظام اور آئین کو مستحکم کرنا ہے۔ ہم نے شخصیات کی جنگ نہیں لڑی۔