نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضابطہ فوجداری قانون میں 100 ترامیم لانے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ہی 26ویں آئینی ترامیم سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کروائیں گے۔
انہوں نے ضابطہ فوجداری قانون میں 100 ترامیم لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ عام لوگ کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں مگر ان کے معاملات حل نہیں ہوتے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان ترامیم سے عام عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا، ملک میں استحکام آئے گا۔