• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کیلئے تمام لوگوں کو کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے  قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے بلاول، نواز، شہباز اور ایوان میں موجود تمام لوگوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کاوشوں میں پاکستان تحریک انصاف بھی میرے ساتھ ساتھ رہی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں جھگڑا شخصیات کا ہے، ایک جج سے حکمران پارٹی، دوسرے سے حزب اختلاف گھبرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین مستحکم دستاویز ہوتی ہے، سادہ اکثریت سے قانون پاس کرلیتے ہیں، آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی قاعدے قانون کے تحت جلسے کرتا ہے تو اسے اجازت ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی شکایت کررہی ہے کہ ان کا لیڈر جیل میں کس حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا آئینی ترمیم کو شخصیات کے تنازع میں یرغمال نہ بنایا جائے۔جمہوری سفر میں مشکل پیش آئے گی تو اس سے رہنما ئی حاصل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید