• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

تصاویر بشکریہ رپورٹر
تصاویر بشکریہ رپورٹر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

محسن نقوی نے پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور میگا پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، پروجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید