کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں 8 سالہ بچے کو باندھ کر مار پیٹ کرنے کی وائرل ویڈیو پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے وائرل ویڈیو پر فوری نوٹس لیا اور پاپوش نگر کی حدود اورنگ آباد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ویڈیو میں 8 سالہ بچے پر ہاتھ باندھ کر بری طرح تشدد کرتے دکھائی دینے والے اس ملزم کی شناخت محمد دین ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی اورنگ آباد میں لانڈری کی دکان ہے۔
ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے اسے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔