لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کے ٹرائل کے دوران خدیجہ شاہ نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
سابق وزیرِ خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ بیمار ہیں آج پیش نہیں ہو سکتیں۔
عدالت نےخدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔