• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان سے 170 پاکستانیوں کی اسلام آباد آمد، قرنطینہ مرکز منتقل

غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز عمان میں پھنسے 170 پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی، مسافروں کو اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق عمان سے پرواز او وی 1325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی۔

اس کے بعد تمام مسافروں کو مختص ہوٹلوں اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

مسافروں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرکے لیب بھجوائے جائیں گے اور کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین