• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے، رواں مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ تخمینہ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے کے ڈی اے کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی منظوری دے دی ،مالی سال 2024-25 میں آمدنی کا تخمینہ 13 ارب، 80 کروڑ 59 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 12 ارب 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس برائے بجٹ 2024-25 اور نظرثانی شدہ بجٹ 2023-24 وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کو چلانے کے لئے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظور کرلی گئیں جن کے مطابق ہر اجلاس کی کارروائی کو ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے ڈی اے کی GIS میپنگ، FIMIS اورڈیجیٹل آرکائیو کی جائے گی اور اس میں سندھ حکومت ان کی بھرپور معاونت کرے گی، اجلاس میں نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی، جن کے مطابق کے ڈی اے کی تخمینہ آمدنی 12 ارب، 59 کروڑ، 57 لاکھ کی بجائے نظرثانی شدہ آمدنی 6 ارب، 63 کروڑ، 17 لاکھ روپے ہوگی۔ جبکہ نظرثانی شدہ اخراجات 11 ارب، 7 کروڑ 98 لاکھ کی بجائے 6 ارب، 57 کروڑ، 24 لاکھ ہوں گے۔