• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی بلڈنگ میں سولر پینل کی تنصیب، میئر نے معائنہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کو آئندہ ہفتے سے سولر پینل پر منتقل کردیا جائے گا ، جبکہ کے ایم سی بلڈنگ کی حدود میں واقع مسجد کو بھی سولر پینل پر منتقل کیا جا رہا ہے، آئندہ مرحلے میں کے ایم سی کی مزید عمارتوں اور اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا جس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی پر کروڑوں روپے کا مالی بوجھ کم ہوگا اور شمسی توانائی کے ذریعے پیدا کی جانے والی اضافی بجلی کے الیکٹرک کو فروخت کی جا سکے گی، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کی چھت پرنصب کئے جانے والے سولر پینل سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید