• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں شہریوں کا ڈاکو پر تشدد، پولیس کے حوالے، دیگر مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں شہریوں نے مبینہ ڈاکو سعید عالم خان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا،ایم پی ار کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کرر ہے تھے، زمان ٹائون پولیس نے کورنگی سیکٹر5 کوسٹ گارڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم شہباز رفیق کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملزم عبدالکریم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ ،چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید