• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم میں چھاڑیوں سے ایک شخص کی 3 روز پرانی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بن قاسم ٹائون تھانہ کی حدود علی محمد گوٹھ کے قریب واقع جھاڑیوں سے 26سالہ سلمان ولد بھائی جان کی لاش ملی،ایس ایچ او نے بتایا ہےکہ متوفی علی محمد گوٹھ کا رہائشی اور نشہ کا عادی ہے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی اسکے ہاتھ پر کرنٹ لگنے کے نشانات موجود ہیں۔