سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی والوں کو 50 نئی بسیں خریدنے کی خوش خبری دے دی۔
شرجیل میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی کے لیے پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
شرجیل میمن نے اجلاس کے دوران بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔