• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا گیا، جبکہ ایک ووٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں آیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کردیا ہے، یحییٰ آفریدی کا نام وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا، اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کیلٸے نشستیں موجود تھیں، اجلاس میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی، تمام 12 اراکین کی نیم پلیٹس بھی لگائی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں نہیں آئے۔


قومی خبریں سے مزید