• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے سینٹرل جیل میں 614.8 کلوواٹ شمسی توانائی کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسینٹرل جیل و اصلاح گھر کراچی میں 614 KW کے سولرائزیشن سسٹم کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ،،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ،،صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ،آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو،ڈی آئی جی خواتین جیل شیبا شاہ بھی موجودتھیں ،سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینٹرل جیل کی عمارت کی توانائی کی طلب 549.5 کلوواٹ ہے،سندھ سولرانرجی پروجیکٹ کے تحت سینٹرل جیل کراچی کو614.8 کلوواٹ شمسی توانائی فراہم کردی، اضافی بجلی کے الیکٹرک کو فروخت کی جائیگی ، منصوبے پر 21 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی، منصوبہ اپنی لاگت تین سال میں وصول کرلے گا اور صوبائی خزانے کو سالانہ 6 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔