• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید مراکز کی اشد ضرورت ہے، وزیر صحت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بینظیر شہید اے این ایف ماڈل ایڈکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے نئے او پی ڈی وارڈ اور وی آئی پی رومز کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں منشیات کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مزید مراکز کی اشد ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے اے این ایف کو گرانٹ دی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جراثیم کش اسپرے کا اثر محدود وقت تک رہتا ہے اور عوام کو اپنے گھروں میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوتی رہے گی، بیماری کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا، انہوں نے اعلان کیا کہ 28 اکتوبر سے ملک بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔