• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارہ چنار میں حکومت کی سرد مہری باعث افسوس ہے، شیعہ علما کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے،یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے گورنر کو پارہ چنار میں عوامی جانوں کے ضیاع کے باوجود حکومت کی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش، امن و امان کی صورتحال پر اب تک کنٹرول نہ ہونے کے باعث کرم کے شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے،وفد نے اشیائے خورد و نوش و ادویہ پہنچا نے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔