• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ڈاہری کی بے بنیاد الزامات میں گرفتاری قابل مذمت ہے، زین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اسماعیل ڈاہری کی بے بنیاد الزامات میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری میں آصف علی زرداری کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آ گیا ہے،پیپلز پارٹی کے اندر سیاسی انتقام کی آگ بھری ہوئی ہے اور اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔