• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ایوانوں نے 26ویں آئینی ترمیم منظور کرکے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے، لیاقت ساہی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سیاسی و سماجی رہنما اور سیکریٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن لیاقت علی ساہی نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں نے منظورکرکے پارلیمنٹ کو نہ صرف مضبوط کیا ہے ، ملک کے دستور کی بنیادی روح کے مطابق انصاف کے حصول کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گی ،میثاق جمہوریت کے معاہدے کی روشنی میں بلاول بھٹو ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں نہ صرف تاریخی فیصلہ کیا گیا بلکہ عوام کی سوچ کو تقویت فراہم کی کئی ہے۔