• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر آصف علی زرداری


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مُشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، وہ مادر جمہوریت، عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔

 آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں اُن کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر اُن کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید