• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

بابر اعظم—فائل فوٹو
بابر اعظم—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید