جامعہ کراچی میں سال 2025 کےلیے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ والے شعبوں میں داخلوں کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا۔
ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)، ویژیول اسٹڈیز اور بی ایس، بی ایڈ (آنرز) اور بی ای چار سالہ پروگرام میں داخلوں کےلیے آن لائن داخلہ فارم 2024ء سے 6 نومبر 2024ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی ایس پروگرام میں اطلاقی کیمیاء اور کیمیکل ٹیکنالوجی، اطلاقی طبعیات، حیتاتی ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، کیمیکل انجینئرنگ، کامرس، کمپیوٹر سائنس، جرمیات، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، تعلیم، ماحولیات، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس، بین الاقوامی تعلقات، ابلاغ عامہ، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، خصوصی تعلیم اور اسپورٹس، بزنس مینجمنٹ اور ٹیچرز ایجوکیشن (بی ایڈ آنرز) شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمینشنز نے اجلاس کو بتایا کہ ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام) اور بی ایس، بی ایڈ (آنرز) پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ 17 نومبر 2024ء کو منعقد ہوگا، جبکہ داخلہ فہرست 26 نومبر 2024 ء کو جاری کی جائے گی۔
علاوہ ازیں شعبہ ویژیول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن (چار سالہ پروگرام)، بیچلرز آف فائن آرٹس (چار سالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام) شامل ہیں۔
شعبہ ویژیول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ 10 نومبر کو ہوگا جبکہ داخلہ فہرست 30 نومبر 2024ء کو جاری کی جائے گی۔
دریں اثناء مارننگ پروگرام میں دوسرے مرحلے میں بی ایس فرسٹ اور تھرڈ ایئر میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کا آغاز 18 نومبر 2024ء سے ہوگا۔
خواہشمند امیدوار اپنے آن لائن داخلہ فارم 28 نومبر 2024 تک جمع کراسکیں گے جبکہ ایوننگ پروگرام میں بی ایس فرسٹ، تھرڈ ایئر پروگرام اور ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کا آغاز 8 دسمبر 2024ء سے ہوگا اور آن لائن داخلہ فارم 18 دسمبر 2024 ء تک جمع کراسکیں گے۔