• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ اب بھی پائیدار امن کیلئے بہترین امید ہے: کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری ---- فائل فوٹو
کامران ٹیسوری ---- فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پُرامن دنیا کے لیے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

گورنر سندھ نے اقوامِ متحدہ کے دن کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اب بھی پائیدار امن کے حوالے سے بہترین امید ہے، درپیش چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے مشترکہ اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان امن دستوں میں سب سے بڑا اور طویل عرصے سے شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عالمی جنگ میں ہر اوّل دستہ کا کردار ادا کیا، ہزاروں قیمتی جانیں قربان کیں، اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھایا، افسوس اس کا مناسب اعتراف نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تنازعات کے خاتمے، انسانیت کے تحفظ میں مدد فراہم کرنا اقوامِ متحدہ کی بنیادی ذمے داری ہے، آج مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور لبنان میں انسانیت کی پامالی عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے۔

قومی خبریں سے مزید