کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اقبال کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغواء برائے تاوان کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول اقبال کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔
ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزم نے پہلے 50 لاکھ پھر 30 لاکھ اور آخرمیں27 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم اور مقتول کا کس بات پر جھگڑا تھا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔