• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نومولود بچی کی فروخت کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا

نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔

نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ 

اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 13 نومبر 2024 کو خاتون سٹی کورٹ آئی اور بتایا کہ نومولود بچی اس کی ہے، عدالتی حکم پر خاتون اور بچی کا ڈی این اے کرایا تھا جو میچ ہوگیا ہے۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی بچی کو اغواء نہیں کیا گیا، ملزمان کے خلاف اغواء کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید