وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا یہ دن عالمی برادری کے حصول انصاف اور معاشرتی ترقی میں کاوشوں کی یاد دلاتا ہے۔
اسلام آباد سے جاری پیغام میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر خطےمیں جنگ کی مخالفت کے ساتھ امن اور انسانی حقوق کی پاسداری سکھاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ دن منانے کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری ظلم کے خلاف فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
انھوں نے کہا عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کےلیے یو این سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان خطےمیں امن و ترقی اور خوشحالی کےلیے بطور ممبر سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کا ساتھ دیتا رہے گا۔