• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خوش آمدید کہنا چاہیے: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی--- فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی--- فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اسلام آباد جا کر چھپ جاتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہوئے احتجاج میں پارٹی قیادت ڈی چوک میں موجود ہوتی تواحتجاج کامیاب ہوتا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز تیار ہیں لیکن قیادت سامنے نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٔبانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں 36 سال گزارے، پارٹی فیصلوں میں ہماری تجویز کی اہمیت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں وکلاء زیادہ ہیں، وہ اپنے طور پر سوچتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان خوش آمدید کہنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید