• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شمیم آذر

خیالوں کے سفر سے جب پلٹتے ہیں

بہت کچھ یاد رہتا ہے، بہت کچھ بُھول جاتا ہے

مگر اے کاش! وہ بُھولے، جسے ہم بُھولنا چاہیں

مگر ایسا نہیں ہوتا

وہی تو یاد رہتا ہے

اور اس کے سب حوالے، سب تعلق

زخم کی صُورت، کبھی بَھرتے نہیں

ناسور بن کر دل میں پلتے ہیں

ہر اِک تارِ رگِ جاں سے اُلجھتے ہیں

اُلجھ کر ٹوٹ جاتے ہیں

اظہار مت کرنا

(اسماء توحید، کراچی)

ابھی یہ عشق کم سِن ہے

ابھی اظہار مت کرنا

جُنوں کی آگ بڑھنے دو

ابھی کچھ روز جلنے دو

اگر یہ راکھ کر ڈالے

سمجھ لینا کہ ناقص ہے

سمندر میں بہا آنا

اگر کُندن بنا ڈالے

سمجھ لینا کہ خالص ہے

بہت نایاب گوہر ہے

اسے بے کار مت کرنا

کسی کم ظرف کے آگے

کبھی اظہار مت کرنا