• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا آج صبح سویرے انتہائی مضر صحت ہے۔ 

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 629 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سربیا کا شہر بیلگریڈ پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 671 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی 153 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید