• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 100 ارب سے زائد کا ایک بڑا اور اہم منصوبہ یلو لائن شروع کیا گیا ہے: شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ــــ فائل فوٹو
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ــــ فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے 100 ارب سے زائد کا ایک بڑا اور اہم منصوبہ یلو لائن شروع کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن21 کلو میٹر کا طویل روٹ ہے، بسیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، کوشش کریں گے کہ بسوں کو ای وی بسز میں کنورٹ کریں، اس حوالے سے ورلڈ بینک سے بات کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مزید ای وی بسز لے کر آ رہے ہیں، یہاں پر ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ 18 ماہ میں یہ کام مکمل کریں گے لیکن ہم نے اسے جلد مکمل کرنے کا کہا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ مہیا کریں، یہ ریپڈ ٹرانسپورٹ ایک نعمت ہے، پی پی ہر سیکٹر میں کام کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ، ہاؤسنگ سمیت دیگر محکموں میں بھی کام ہو رہا ہے، چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے عالمی سطح پر لابنگ ہو رہی ہے، اُن کو 2018ء میں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے۔

قومی خبریں سے مزید