• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن کی جلد تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کی تکمیل جلد از جلد کرلی جائیگی، اسکی تکمیل کو اولین ترجیحات پر رکھا ہے، ترجیح ہے کہ عوام کو توانائی کے متبادل اور سستے ذرائع سے بجلی دی جائے، سندھ حکومت کے تمام محکمے بہترین انداز میں کام کررہے ہیں ہر اچھے منصوبے کی شروعات سندھ حکومت کرتی ہے ، صوبے اسکی تائید کرتے ہیں، ملک میں ایک سیاسی گہما گہمی جاری تھی، جو اب اختتام کو پہنچی ہے۔ کراچی میں سوشل اینڈ الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈاؤ میڈیکل کیمپس میں 2320 میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ سے سولرائز کردیا گیا ہے، کراچی سینٹرل جیل کو مکمل طور پر سولرائز کیا جا چکا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور ان کی انرجی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نہایت فعال ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔ 656 اسکول اور 211 دیہی صحت کے مراکز کی سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید