• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس موقع پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کےلیے مل کر چلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید