• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں، وائٹ بال کپتان محمد رضوان

میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں، محمد رضوان - فوٹو: فائل
میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں، محمد رضوان - فوٹو: فائل

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔ میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ 

تاہم پریس کانفرنس کے دوران کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور منٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔

فائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کیلئے اچھا کامبی نیشن بن جائے۔ 

رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں۔ ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر جتنی بات ہوگی اتنے ہی چانسز ہیں کہ اچھے پلیئرز سامنے آئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید