• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: گیس لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے محکمے کے اہلکار کو قید کردیا


گوجرانوالہ میں گیس لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کو گیس اسٹیشن میں قید کردیا۔

سوئی گیس اہلکار لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس بحال کرنے چیانوالی گیا تھا۔ مقررہ وقت سے 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شہریوں نے اسے گیس اسٹیشن میں بند کردیا۔

گیس اسٹیشن میں بند اہلکار وضاحتیں دیتے ہوئے بتاتا ہے کہ اسے راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب جی ایم سوئی گیس الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ سوئی گیس اہلکار پر پہلے تشدد کیا گیا پھر اسے قید کیا گیا، ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

دوسری طرف مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا وقت مقرر ہے۔ گیس بندش ہمیشہ اپنے وقت پر ہوتی ہے لیکن بحالی میں اکثر کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید