لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل کیلئے پیٹرول مانگنے والے نے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور موبائل لے کر فرار ہوگیا۔
قتل کی واردات 26 اکتوبر کی سہہ پہر گلشن اقبال میں ہوئی، سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مقتول احسان علی کو سلام کیا اور مبینہ طور پر پیٹرول مانگا۔
احسان علی اپنی موٹر سائیکل سے پلاسٹک کی بوتل میں پیٹرول نکال رہا تھا کہ ملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی اور مقتول کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔ مقتول احسان علی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹک شاپ بنا رکھی تھی۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول بظاہر ایک دوسرے سے واقف تھے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔