سیکریٹری تحفظِ ماحول راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں فصلوں کی باقیات نذرِ آتش کرنے سے لاہور کی فضا آلودہ ہو رہی ہے۔
راجہ جہانگیر انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے جاری انسدادِ اسموگ ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان کو تیز کر دیا ہے۔
سیکریٹری تحفظ ماحول نے مزید بتایا کہ محکمۂ تحفظ ماحول، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر اسموگ کے محرکات میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔