• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کر دیا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل
وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہ زیرغور ہے نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی چار، پانچ دھڑوں میں منقسم ہے، ان کے ماضی کے احتجاج کی کال بھی ناکام ہوئیں، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرُسکون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تقرری ہوئی، چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، 27ویں ترمیم کےحوالے سے میں نے میڈیا پر ہی خبریں سنی ہیں، قانونی اصلاحات کے بہت سے پہلو ہیں جو زیر غور آسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید