• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز کو سالگرہ پر مبارکباد


وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد اور دعائیں دیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم بیٹی! سالگرہ مبارک ہو، آپ کو خوشی اور صحت نصیب ہو، ہمارے مشترکہ وژن کی کامیابی کے لیے آپ کی لگن اور عزم کا پھل مل رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ہر روز ترقی کر رہا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب بھی منعقد کی گئی، حنا پرویز بٹ نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

قومی خبریں سے مزید