• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔

اپوزيشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں 26ويں آئينی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا گيا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں  ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہنا تھا کہ پرنٹنگ پریس لگالیں،جتنی ترمیمیں چھاپنی ہیں چھاپ لیں، یہ بوگس اسمبلی ہے، ہاؤس مکمل نہیں ہے۔

اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو بھی نکال دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی اسلم گھمن کو  شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکالا گیا۔

قومی خبریں سے مزید