• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اپنے جونیئر کی تعریف کرے تو وہ زندگی کا اثاثہ بن جاتی ہے، سجاد علی

مشہور گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ جب کوئی سینئر اپنے جونیئر کی تعریف کرتا ہے تو وہ اس کی زندگی کا اثاثہ بن جاتی ہے، بہت سال پہلے ایک پروگرام میں ایک بچہ گا رہا تھا تو میڈم نور جہاں خوش ہوئیں۔ وہ بچہ میں تھا اور میڈم کی وہ مسکراہٹ میری زندگی کا حصہ ہے۔

ٹورنٹو میں اپنے کنسرٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میں غزل، صوفی اور قوالی آرٹسٹ نہیں ہوں، میں ملا جلا پاپ آرٹسٹ کہلانا پسند کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاپ گلوکاروں پر الزام ہے کہ ان کی آوازیں کچھ نہیں ہوتیں، یہ ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں، اسی لئے میں اپنے شوز میں ’اَن پلگ‘ بھی گاتا ہوں۔ 

کنسرٹ میں سجاد علی نے اپنے تمام مشہور گیت گائے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ 

سجاد علی نے شو آرگنائزرز مو شیخ اور شیراز حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں 16 سال بعد کینیڈا میں پرفارم کر رہا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید