• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کی بیٹی کا افواہوں اور قیاس آرائیوں پر بیان، سچائی قائم رہتی ہے، رحیمہ رحمان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار، گیت نگار اور موسیقار اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ بانو نے گزشتہ منگل کو 29 سالہ ازدواجی زندگی اکٹھے گزارنے کے بعد اپنی علحیدگی کا اعلان کیا۔

اب انکی بیٹی رحیمہ رحمان نے اس حوالے سے افواہوں اور قیاس آرائیوں پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری بیان میں انھوں نے مخالفین اور نفرت پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سچائی ہمیشہ قائم رہتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ یاد رکھیں، افواہیں نفرت پھیلانے والے سامنے لاتے اور بےوقوف اسے پھیلاتے ہیں جبکہ احمق اسے قبول کرتے ہیں، جبکہ سچائی اور ایمانداری پائیدار اور تا دیر قائم رہتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید