وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممبران نے جلسہ مردان میں کرنے کی تجویز پیش کی۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہدایت پر جلسہ پشاور میں کر رہے ہیں۔
اجلاس میں شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے جلسہ اس بار پشاور میں ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی روکاوٹ نہیں ہو گی، جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور کے ہر حلقے سے ہزار کارکنان لانے کی اور دیگر اضلاع سے ہر ایم پی اے کو 500 سے زیادہ کارکنان لانے کے ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔