نئی قانون سازی کے حوالے سے اسپیکر چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
مشاورتی اجلاس میں مجوزہ نئی قانون سازی سے متعلق امور پر تجاویز پر تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ہائی کورٹس ججز کی تعداد پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے بھی قانون سازی میں جلد بازی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کے ذریعے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر زور دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی جماعتوں کی آراء حکومت سے شیئر کریں گے، انہوں نے بھی اہم قومی امور پر متفقہ قانون سازی کو ناگزیر قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔